وانگ ای کی چین-عرب تعاون فورم کے آٹھویں وزارتی اجلاس میں شریک غیرملکی نمائندوں سے الگ الگ ملاقات

2018-07-12 11:36:21
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
 

وانگ ای کی چین-عرب تعاون فورم کے آٹھویں وزارتی اجلاس میں شریک غیرملکی نمائندوں  سے الگ الگ  ملاقات

وانگ ای کی چین-عرب تعاون فورم کے آٹھویں وزارتی اجلاس میں شریک غیرملکی نمائندوں  سے الگ الگ  ملاقات

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے گیارہ تاریخ کو بیجنگ میں چین-عرب تعاون فورم کے آٹھویں وزارتی اجلاس میں شریک الجزائر، فلسطین، صومالیہ،موریطانیہ  ،تیونس، یمن اور لیبیا سمیت سات ممالک کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ ملاقات  کی۔
فلسطینی وزیرخارجہ ریاض المالکی سے  ملاقات  کے موقع پر  وانگ ای نے کہا کہ چین قومی قانونی حقوق کی بحالی  میں فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔ریاض المالکی نے کہا کہ فلسطین دی بیلٹ اینڈ روڈ کے ڈھانچے کے تحت چین کے ساتھ ٹھوس تعاون کو گہرائی تک لانا چاہتا ہے۔فلسطین کو توقع ہے کہ چین مشرقی وسطی میں امن عمل کی بحالی  اور دو نوں ملکوں کے منصوبوں  کو عمل میں لانے میں زیادہ اہم کردار ادا کر ے گا۔
یمن کے ہم منصب سے ملاقات کے موقع پر  چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین، خود مختاری ،اقتداراعلی اور علاقائی سالمیت کا تحفظ کرنے میں یمن کی حمایت کرتا ہے ، یمن کی قانونی حکومت اور یمن کے مسئلہ کو سیاسی طریقہ سے حل کرنے کی حمایت کرتا ہے۔چین اپنی صلاحیتوں  کے مطابق یمن کو امداد فراہم کرنا چاہتا ہے۔یمن کے وزیرخارجہ خالد الیمنی نے امید ظاہر کی کہ یمن کے مسئلہ کو حل کرنے میں چین زیادہ اہم کردار ادا کرے  گا اور یمن کی تعمیر نو میں مثبت طور پر شرکت کرے گا۔


شیئر

Related stories