​عالمی تجارتی تنظیم کا چین کی تجا ری پا لیسی کےحوالے سے جائزہ

2018-07-12 14:45:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

عالمی تجارتی تنظیم کا چین کی تجا ری پا لیسی کےحوالے سے جائزہ

عالمی تجارتی تنظیم کا چین کی تجا ری پا لیسی کےحوالے سے جائزہ

عالمی تجارتی  تنظیم  کا  چین کی تجا رتی   پالیسی کے حوالے سے ساتویں جائزہ اجلاس کی پہلی نشست کا آغاز گیا رہ تا ریخ کو ہو گیا   ہے ۔اجلاس کی دوسری نشست جمعہ کو منعقد ہو گی۔ چین کے نائب وزیر تجارت  اور چین کی    بین الاقوامی تجارت کے نمائندے وانگ شو وین نے چین کی نما ئند گی کرتے ہوئےنشست سے   خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین نے عالمی اشیا ء اور خدمات کیلئے شاندارمنڈی کے مواقع   مہیا کیے ہیں۔وانگ شو وین نے مزید کہا کہ دو ہزار گیا رہ   میں عالمی تجا رتی تنظیم میں شمو لیت  کے بعد دو ہزار سترہ تک چین کی درآمدات میں   سالا نہ تیرہ اعشا ریہ پا نچ فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو کہ اس عرصے میں  پوری دنیا کی   درآمدا ت کا دو  گنا ہے۔ وانگ نے مزیدبتا یا کہ اسی عرصے میں چین کی درآمدی  خدما ت   کی مد میں یہ شرح سا لا نہ سولہ  اعشا ریہ سات فیصد رہی ہے جو کہ  پوری دنیا سے دو   اعشا ریہ سا ت گنا زیا دہ ہے ۔ وا نگ نے مزید بتا یا کہ دو ہزار سترہ تک غیر ملکی   سرکایہ کا ر کمپنیو ں کا چین کی بیرون ملک اشیا ء کی تجا رت میں حصہ چوا لیس   اعشا ریہ آٹھ فیصد رہا ہے۔  


شیئر

Related stories