​بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تشکیل سےپوری دنیا کو درپیش مشترکہ چیلنجوں کا مقابلہ کیا جائے ، چینی مندوب

2018-07-12 16:18:01
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


اقوام متحدہ میں چین کے مستقبل مندوب ما چھاؤ شو نے گیارہ تاریخ کو موسمیاتی تبدیلی اور سیکیورٹی کے امور کے حوالے سے سلامتی کونسل کے مباحثے پر عالمی برادری سے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سیکیورٹی امور سے نمٹنے کے لیے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور کوتشکیل دینے کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا انسان کی زندگی اور ترقی پر گہرا  اثر پڑتا ہے جو اس وقت   مشترکہ طور پر تمام دنیا کو درپیش اہم چیلنج ہے۔موسمیاتی تبدیلی کے امور سے نمٹنا اور طویل المدتی  پائیدار ترقی کی تکمیل ،عالمی برادری  کا فرض ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف ملکوں کو اس ضمن میں تبادلوں
او رتعاون کو مضبوط بنانا چاہیئے ،ٹیکنالوجی کی منتقلی اور صلاحیت کی تعمیر کے ذریعے ترقی پذیر ملکوں کی مدد  کی جانی چاہیئے۔اقوام متحدہ اور متعلقہ علاقائی و عالمی تنظیموں کو اس حوالے سے مثبت کردار ادا کرنا چاہیئے۔
جناب ما چھاؤ شو نے کہا کہ عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ بین الاقوامی ضوابط پر عمل درآمد کو یقینی بنائے،تعاون پر مبنی مشترکہ ، مجموعی اور پائیدار سیکورٹی کے تصور کو قائم کرے اور موسمیاتی تبدیلی سے متعلق سیکورٹی کے خطرے سے اچھی طرح نمٹے ۔
جناب ما چھاؤ  شو نے کہا کہ چین موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے جنوب جنوب تعاون کے وعدوں کو پورا کرتا رہے گا ۔ چین ،ترقی پذیر ملکوں کو مدد دے گا اور اس ضمن میں عالمی برادری کے ساتھ مل کر کوشش کرتا رہے گا۔


شیئر

Related stories