"غربت کے خاتمے کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات اور چین-افریقہ تعاون"کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کا سینی گال میں انعقاد

2018-07-21 15:52:56
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

"غربت کے خاتمے کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات اور چین-افریقہ تعاون"کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کا سینی گال میں انعقاد

"غربت کے خاتمے کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات اور چین-افریقہ تعاون"کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینار کا سینی گال میں انعقاد

مقامی وقت کے مطابق انیس جولائی کو"غربت کے خاتمے کے حوالے سے شی جن پھنگ کے نظریات اور چین-افریقہ تعاون" کے حوالے سے بین الاقوامی سیمینارکا سینی گال میں کامیاب انعقادہوا۔چینی ریاستی کونسل کے دفتر معلومات، چینی کی اکادمئی سماجی علوم ،سینی گال میں چینی سفارت خارجہ،سینی گال کی وزارت اعلی تعلیم وتحقیق اور اختراع، سینی گال کی انتظامی امور کی قومی درسگاہ اور ڈاکار یونیورسٹی نے اس سیمینار کا مشترکہ طور پر انعقاد کیا۔ 
سینی گال کے وزیراعظم محمد بن عبد اللہ ڈونا بت نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے غربت کے خاتمے میں چین کی کامیابیوں کو بے حدسراہا۔انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے میں چین کو ساری دنیا کے لیے مثال کہا جاسکتا ہے اورسینی گال سمیت تمام افریقی ممالک کو چین سے سیکھنا چاہیئے۔سینی گال کے وزیراعظم نےمزید کہا کہ سینی گال کی حکومت اور عوام چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کے دورے سے بہت سی توقعات رکھتے ہیں اور ہمیں یقین ہے کہ جناب شی جن پھنگ کے دورے سے دونوں ممالک کے  مابین تعلقات کے نئےدور کا آغاز ہو گا ۔ 

شیئر

Related stories