​چینی صدر شی جن پھنگ کی متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

2018-07-21 16:24:02
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ کی  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی  متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ نے بیس تاریخ کو ابو ظہبی میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم اور ابو ظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی۔ دونوں ممالک کے رہنماوں نے چین- متحدہ عرب امارات  جامع حکمت عملی کے ساتھی کے دوطرفہ تعلقات  کے قیام پر اتفاق کیا ۔ ملاقات میں اس عزم کا بھی اظہار  کیا گیا کہ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ  دیتے ہوئے  دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندی تک پہنچایا جائے گا۔
شی جن پھنگ نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے کیے گئے شاندار استقبال پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس  استقبال سے متحدہ عرب امارات کے چینی عوام کے لئے دوستانہ جذبات کا اظہار ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دورے سے باہمی حکمت عملی کے ساتھی کی ضمن میں اعتماد کو توسیع دینے اور باہمی مفادات کی بنیاد پر باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ شی جن پھنگ نے  کہا کہ دونوں ممالک کو چین- متحدہ عرب امارات جامع حکمت عملی کے ساتھی کے تعلقات پر عمل درآمد کرنا چاہیے ،نیز باہمی سیاسی اعتماد کو مضبوط بنانےاور ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور باہمی دلچسپی کے امور کی حمایت کرنی چاہئے۔  
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اور متحدہ عرب امارات دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  تعاون کےساتھی ہیں۔ چین نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات کو اہم ملک قرار دیا ہے۔ شی جن پھنگ نے ابو ظہبی کے ولی عہد کی جانب  سےپیش کردہ   تاریخی شہراہ رشیم کو بحال کرنے کے تصور کو سراہا ہے۔  انہوں نے کہاکہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ توانائی تعاون کا نیا ڈھانچہ قائم کرنے کے ساتھ ساتھ سلامتی کےشعبے میں باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھانا چاہتا ہے۔ 
شی جن پھنگ نے کہاکہ چین متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسٹریجک تعاون کو فروغ دیتے ہوئےمشرق وسطی  کےعلاقے میں امن و استحکام کے لئے نئے راستے تلاش کرنا چاہتا ہےتاکہ سیاسی طریقے سے موجودہ مسائل کو حل کیا جاسکے۔ 
ادھر متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم محمد بن راشد المکتوم  نے کہا کہ متحدہ عرب امارات  چین کی ترقی کی حکمت عملی کو سراہتا ہے۔ متحدہ عرب امارات چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں موثر طور پر شرکت کرنا چاہتا ہے۔ 
ملاقات کے بعد، دونوں ممالک کے رہنماوں نے چین - متحدہ عرب امارات جامع حکمت عملی کے ساتھی کے تعلقات کے قیام سے متعلق بیان جاری کیا۔


شیئر

Related stories