چینی صدر شی جن پھنگ کی ابوظہبی کے ولی عہدشہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

2018-07-22 15:22:25
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
 

چینی صدر شی جن پھنگ کی ابوظہبی کے ولی عہدشہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

چینی صدر شی جن پھنگ کی ابوظہبی کے ولی عہدشہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات

بیس تاریخ کو چینی صدر شی جن پھنگ  ابوظہبی کے ولی عہدشہزادہ شیخ   محمد بن زاید النہیان کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ گئے  جہاں انہوں نے دوستانہ ماحول   میں چین - متحدہ عرب امارات تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال   کیا۔
شی جن پھنگ نے تاریخ کے اوراق پلٹتے ہوئے ذکر کیا کہ چین اورمتحدہ عرب   امارات کے درمیان باہمی تعلقات کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔  صدر شی نے ابوظہبی کے ولی   عہدشہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان کو  بتایا کہ دو ہزار پندرہ میں آپ کے چین کے   دورے کے دوران، ہم نے چین - متحدہ عرب امارات تعلقات کے فروغ کے لئے بلیوپرٹ تیار   کیا تھا  جس سے دونوں ممالک کے تعلقات کا نیا دور شروع ہوا۔  شی جن پھنگ نے کہا   میرے موجودہ دورے کے دوران وسیع تراتفاق رائے کا حصول ہوا ہے ، دونوں ممالک    کی جانب سے جامع حکمت عملی کے ساتھی کے تعلقات کو مزید فروغ دیا جائے گا اور مختلف   شعبوں میں باہمی تعاون کو  آگے بڑھانے کی مضبوط بنیاد رکھی جائے گی۔ 
ولی   عہدشہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے چینی صدر شی جن پھنگ کے دورے   کو بےحد اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ شی جن پھنگ کے اس دورے کےشاندار نتائج مرتب    ہوئے ہیں ۔ شہزادہ شیخ محمد بن زاید النہیان نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات    مشرق وسطی کے علاقے میں چین کا سب سے اہم ساتھی  بننا چاہتا ہے اور چین کے ساتھ اس   دورے کے دوران  اتفاق رائے سے طے ہونے والے تمام معاملات پر عمل درآمد کرنا چاہتا   ہے۔


شیئر

Related stories