چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی سینی گال کے ہم منصب سے ملاقات

2018-07-22 15:23:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی سینی گال کے ہم منصب سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کی سینی گال کے ہم منصب سے ملاقات

چین کے صدر مملکت شی   جن پھنگ نے اکیس تاریخ کو ڈاکار میں سینی گالی ہم منصب میکی سال سے بات چیت کی۔   دونوں رہنماؤں نے حالیہ چند برسوں میں چین اور سینی گال کے تعلقات کے فروغ کو   سراہا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کےتعاون کو آگے بڑھانے پر اتفاق   کیا۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے سینی گال کی حکومت اور عوام کی جانب سےکیے جانے   والےپر تپاک استقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ چین سینی گال کے ساتھ مل کر دو   طرفہ تعلقات اور تعاون کے معیار کو بلند کرنا چاہتا ہے تاکہ دونوں ممالک کی عوام   خوشحال ہوں۔
جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ میں صدر صاحب کی  دونوں ممالک کے تعلقات   کو سٹریٹیجک نکتہ نظر سے دیکھنے ،"دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشٹیو کا مثبت جواب دینے اور   چین- افریقہ تعاون کی بھرپور حمایت کرنے کو بہت سراہتا ہوں۔انہوں نےکہا کہ فریقین   کو اعلی سطح کے قریبی تبادلے برقرار رکھنے چاہئیں اور ایک دوسرے کے کلیدی مفادات   اور باہمی دلچسپی کے امور پر ایک ساتھ تعاون کرنا چاہیئے۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ   رواں سال ستمبر میں چین- افریقہ تعاون فورم کا  بیجنگ سربراہی اجلاس منعقد ہوگا اور مجھے توقع ہے کہ اس موقع پر میں میکی سال سمیت دیگر افریقی ممالک کے رہنماؤں   کے ساتھ چین -افریقہ تعاون پر بات چیت کرسکوں گا۔
سینی گال کے صدر میکی سال نے   کہا کہ تاریخ میں چین نے انسانی ترقی کے عمل میں اہم خدمات سرانجام دین اور اب   موجودہ دور میں چین عالمی امور میں اہم کردار ادا کررہا ہے۔سینی گال چین کی   کامیابیوں کو عزت کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور   سینی گال معاشی و سماجی ترقی میں چین   کی حمایت کا شکریہ ادا کرتا ہے۔


شیئر

Related stories