شمالی سری لنکا میں چین - سری لنکا دوستی ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

2018-07-22 17:04:00
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

شمالی سری لنکا میں چین - سری لنکا دوستی ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

شمالی سری لنکا میں چین - سری لنکا دوستی ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

سری لنکا کے صدر   میتھری پالا سری سینا نے ہفتے کو مشرقی سری لنکا کے علاقے پولونارووا میں چین -سری   لنکا دوستی ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی ۔  چین کی جانب سے یہ   نیشنل نیفرولوجی سپیشلسٹ ہسپتال  سری  لنکا کے صدر سری سینا کی درخواست پر تعمیر   کیا جا رہا ہے ۔ یہ ہسپتال پچیس ہزار پانچ سوتیرہ مربع میٹر پر تعمیر کیا جا رہا ہے   اور  تکمیل کے بعد یہ جنوبی ایشیا میں گردوں کے علاج کا سب سے بڑا ہسپتال ہو گا   ۔ توقع ہے کہ اس کی تعمیر دو سال میں مکمل ہو جائے گی۔ سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے   خطاب کرتے ہوئے صدر سری سینانےکہا  کہ چین کی مدد سے تیار ہونے والا، بین الاقوامی   معیار کی جدید سہولیات سے لیس یہ ہسپتال گردوں کے علاج کے لیے  نا صرف مقامی لوگوں   کو فائدہ پہنچائے گا بلکہ گردوں کے علاج کے لیےیہ خطے کا بہترین ہسپتال ہو گا ۔ اس   موقع پر سری لنکن صدر نے چینی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں تہہ دل سے   چین کی حکومت کا مشکور ہوں کہ جنہوں نے اس ہسپتال کی تعمیر کے سلسلے میں میری   درخواست کا مثبت جواب دیا اور تعمیر کے کام کا آغاز کیا۔  


شیئر

Related stories