​ جنوبی افریقہ کے اخباروں میں چینی صدر شی جن پھنگ کے مضمون کی اشاعت

2018-07-22 19:58:45
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس تاریخ   کو چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ جنوبی افریقہ سے پہلے جنوبی افریقہ کے اخباروں میں   ان کا مضمون بعنوان  "چین- جنوبی افریقہ دوستانہ نئے دور کا فروغ"  شائع   ہوا۔ 
 شی جن پھنگ نے اس مضمون میں کہا کہ میں بہت خوشی کے ساتھ جنوبی افریقہ   کا تیسرا سرکاری دورہ کروں گا اور برکس ممالک کی دسویں سربراہی کانفرنس میں   بھی شرکت کروں گا۔ رواں سال چین اور جنوبی افریقہ کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام   کی بیسویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔ چین-جنوبی افریقہ تعلقات ،چین-افریقہ تعلقات،   جنوب-جنوب تعاون اور ترقی پذیر ممالک کے درمیان باہمی تعاون کی ایک مثال ہے۔ یہ   باہمی احترام ، انصاف اور باہمی مفادات کی بنیاد پر  تعاون کے نئے بین الاقوامی   تعلقات کے قیام کے لئے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
اس وقت جنوبی افریقہ میں قومی ترقی   کا نیا دورشروع ہوا ہے، جنوبی افریقہ کے صدر سیرل راما فوسانے اقتصادی ترقی، روزگار کے   فروغ، زندگی کی بہتری اور سماجی اصلاحات سمیت دیگر اہداف پیش کئے ہیں۔ چین جنوبی   افریقہ کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے قیام کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر دونوں ممالک کے   جامع حکمت عملی کے ساتھی کے تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کی بھر پور کوشش کرنا چاہتا   ہے۔


شیئر

Related stories