چین دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عملدرآمد کے ذریعے خطے اور دنیا کے لیے مفادات لائے گا، چینی وزارت خارجہ

2018-07-24 11:22:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے متحدہ عرب امارات اور سینیگال سمیت دیگر ممالک کے دورے کئے   اور ان ممالک کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے حوالے سے تعاون کے   معاہدوں پر دستخط بھی کئے ہیں۔اس حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ   نے تیئس تاریخ کو متعقدہ ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین جامع مشاورت ،تعمیری   شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصولوں کی بنیاد پر متعلقہ ممالک اور عالمی تنظیموں کے   ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو پر عملدرآمد کے ذریعے خطے اور دنیا کے امن و ترقی   اور خوشحالی کے لیے کوشش کر رہا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات دی بیلٹ   اینڈ روڈ کی تعمیر میں محور کردار کا حامل اہم ملک ہے۔جس نے حالیہ برسوں میں   شاہراہِ ریشم کو دو بارہ فروغ دینے کا تصور پیش کیا اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر   میں شمولیت کی پختہ خواہش کا اظہار کیا۔ ترجمان نے کہا کہ سینیگال افریقہ کا اہم   ملک ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر  کے لیے بھی اہم ملک ہے۔چینی صدر شی جن پھنگ   کے دورہ سینیگال کے دوران صدر میکی سل نے کہا کہ سینیگال دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو   کی حمایت کرتا ہے اور باہمی روابط  کے قیام میں شرکت کرنا چاہتا ہے۔
چینی ترجمان   کنگ شوانگ نے مزید کہا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے پیش کئے جانے  کے بعد سے اب   تک  بڑی تعداد میں اہم تعاون کے منصوبوں  کو عمل میں لایا گیا ہے۔اس وقت دنیا بھر   میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی  مشترکہ تعمیر کا مضبوط رجحان رونما ہورہا ہے۔

شیئر

Related stories