چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی نمائش نومبر میں شنگھائی میں منعقد ہوگی

2018-07-27 16:12:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
چین کی پہلی   بین الاقوامی درآمد ی نمائش کا انعقاد چین کی طرف سے اصلاحات و کھلے پن کو مزید   فروغ دینے کا ایک اہم فیصلہ ہے۔  اس نمائش کے افتتاح میں ایک سو دن باقی ہیں۔ اس   وقت نمائش سے متعلقہ تیاریاں کامیابی سے جاری ہیں تاکہ مختلف ممالک کے چینی منڈی   میں داخلے کے لئے ایک نیا پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔ 
چین کی پہلی بین الاقوامی درآمدی نمائش رواں   سال پانچ نومبر سے دس نومبر تک چین کے شہر شنگھائی میں منعقد ہوگی۔ چینی حکومت اس   نمائش کی تیاریوں پر بے حد توجہ دے رہی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ اب تک ایک سو تیس سے   زیادہ ممالک اور علاقوں کی اٹھائیس سو کمپنیاں اس نمائش میں حصہ لیں گی۔ اندازہ ہے   کہ اندرونی و بیرونی ممالک کے خریداروں کی تعداد ایک لاکھ پچاس ہزار ہوگی۔ متعدد   مشہور غیر ملکی کمپنیوں کو اس  نمائش سے بے حد توقعات ہیں۔ 


شیئر

Related stories