​چین اور برطانیہ مشترکہ طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرکے عمل کو آگے بڑھائیں گے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای

2018-07-31 11:32:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور برطانیہ مشترکہ طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرکے عمل  کو آگے بڑھائیں گے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای

چین اور برطانیہ مشترکہ طور پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیرکے عمل  کو آگے بڑھائیں گے ۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای

چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے تیس تاریخ کو بیجنگ میں   برطانوی وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ کے ساتھ نویں چین برطانیہ اسٹریٹیجک بات چیت کی   صدارت کے بعد مشترکہ طور پر نامہ نگاروں سے ملاقات کی۔ 
چین اور برطانیہ کے دی   بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو  مشترکہ طور پرآگے بڑھانے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے   جواب میں وانگ ای نے کہا کہ برطانیہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تعاون کا ساتھی   ملک ہے،برطانیہ نے تعاون کے سلسلے میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے ہیں ۔ برطانیہ پہلا   ملک تھا، جس نے ایشیائی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری بینک میں شمولیت کے لئے درخواست   دی، برطانیہ ہی وہ پہلا ملک تھا، جس نے دی بیلٹ اینڈ روڈ مالیاتی ضابطہ کار  پر   دستخط کیے اور پھر برطانیہ ہی وہ پہلا مغربی ملک تھا جس نے ایشیائی انفراسٹرکچر   سرمایہ کاری بینک کے خصوصی فنڈ کے لئے سرمایہ کاری کی۔ 
وانگ ای نےبات چیت کی   مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے جیریمی ہنٹ کےساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ  تعاون   کے اہم منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا اور ہم دونوں نے اپنی ترقی کی حکمت عملیوں کو ہم   آہنگ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ 
وانگ ای نے نشاندہی کی کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انشیٹو   پیش کرنے کے بعد متعدد ممالک دی بیلٹ اینڈ روڈ کا خیر مقدم کررہے ہیں نیز  باہمی   مفادات کی بنیاد پربھی سلسلہ وار پیش رفت ہوئی ہے۔ تاہم اس حوالے سے کچھ ممالک   کو ابھی بھی شکوک ہیں۔ میں دو بارہ پرزور الفاظ میں واضح کردینا چاہتا ہوں کہ دی   بیلٹ اینڈ روڈ انشیٹو بہت وسیع ہے ۔


شیئر

Related stories