دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے حوالے سے رپورٹ

2018-08-09 10:28:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے حوالے سے رپورٹ

دریائے یانگسی کی اقتصادی پٹی کے حوالے سے رپورٹ


وو ہو چین کے دریائے یانگسی کے آخری حصے کے کنارے پر واقع ایک شہر ہے۔ حالیہ برسوں میں روبوٹس اور  اے آئی یعنی مصنوعی ذہانت اس شہر کی اقتصادی ترقی کے لئے نئی قوت محرکہ بن گئی ہے ۔
 ایفٹ کارپوریشن بھی وو ہو میں قائم روبوٹ تیار کرنے والا ایک ادارہ ہے جس کے مختلف ملکوں  میں کل تیرہ ذیلی ادارے موجودہیں ۔دو ہزار چودہ سے دو ہزار سترہ تک ویفٹ کے تیار کردہ صنعتی روبوٹ  کی فروخت کی مالیت چین میں پیش پیش رہی اور  امید کی جارہی ہے کہ رواں سال کارپوریشن کی پیداواری مالیت دو ارب یوان سے تجازر کر جائےگی۔
معلوم ہوا ہے کہ ایفٹ کے تیار کردہ صنعتی روبوٹ اور روبوٹ بنانے والی مشینیں بھارت ، برازیل اور  تھائی لینڈ سمیت دیگر مختلف ملکوں میں فروخت ہو رہی ہیں۔اپنے تیکنیکی معیار کی بلندی کے لیے کارپوریشن نے تیکنیکی تحقیق پر بھاری سرمایہ کاری کی ہے۔ اس وقت کارپوریشن کے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ فیلو ز کی تعداد تین سو سے زیادہ ہے جن میں ایک سو غیرملکی سائنس دان اور ریسرچ فیلوز بھی شامل ہیں۔ایفٹ سمیت دیگر چینی مینیوفیکچرنگ ادارے اپنے تیکنیکی معیار کو مسلسل بلند کرنے کی پوری  کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے چین مینیوفیکچرنگ کے بڑے ملک سے مینیوفیکچرنگ کا طاقتور ملک بننے جا رہا ہے۔


شیئر

Related stories