نان جینگ ہوانگ لونگ شیان گاوں کے حوالے سے رپورٹ

2018-08-10 11:51:23
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

نان جینگ ہوانگ لونگ شیان گاوں کے حوالے سے رپورٹ

نان جینگ ہوانگ لونگ شیان گاوں کے حوالے سے رپورٹ



چین کے شہر نان جینگ کا ایک گاوں ہوانگ لونگ شیان چائے  کی روایت کی وجہ سے کچھ  عرصے سےچین میں بہت مشہور ہے۔ چند سال پہلے  تک یہ محض ایک دیہی پہاڑی گاؤں تھا۔ اگرچہ اس کے منا ظر بہت خوبصورت ہیں لیکن یہاں پہنچنے کیلئے زرائع نقل وحمل میں مشکلات درپیش تھیں۔ دو ہزار تیرہ سے ہوانگ لونگ شیان خوبصورت گاوں کی تعمیر شروع ہوئی۔ جس میں چائے کی روایت اور سیروسیاحت کو ترجیہی بنیاد پراہمیت دی گئی۔ 
 اس گا وں کا رہائشی پچاس سالہ  شینگ یو لونگ اپنے گھر میں سیروسیاحت سے متعلق کاروبار کرتے ہیں۔ جس سے ان کی سالانہ آمدنی ستر ہزار امریکی ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔ 
اب ہوانگ لونگ شیان گاوں میں چائے کے باغات کا رقبہ دو ہزار ایکٹر  تک جاپہنچا ہے۔ اور سیاحوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ دو ہزار تیرہ سے اب تک ہوانگ لونگ شیان گاوں کی سیر کرنے والے سیاحوں کی تعداد چالیس لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جس سے اس گاوں کے رہنے والوں کی زندگی کا معیا ر بھی بہترہو گیا ہے۔ 


شیئر

Related stories