ہانگ کانگ میں اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کےچالیس سالوں کے حوالے سے تصویری نمائش کا انعقاد

2018-08-10 17:09:30
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد کے چالیس سال کی یاد گار کے لئے  دس تاریخ کو  چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ایک شاندار تصویری   نمائش کا افتتاح ہوا۔ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی  چیف ایگزیکٹو کیری لیم چنگ   توئتنگور  نے افتتاحی تقریب میں شرکت  کی اور تقریر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی   اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد  میں  ہانگ کانگ نہ صرف شراکت دار ہے   بلکہ فائدہ اٹھانے والا بھی ہے۔چین کی اصلاحات اور کھلے پن کی پالیسی پر عملدرآمد   کی ابتدائی مدت میں  ہانگ کانگ کے بڑی تعداد میں تاجروں اور انٹرپرائزر نے چین کے   اندرونی علاقے  میں جاکر سرمایہ کاری کی ہے۔ہانگ کانگ نے اپنی برتری کے ذریعے ملک   کے لئے فنڈ ، باصلاحیت افراد اور انتظامی نظام فراہم کیا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ہانگ   کانگ کے مینوفیکچرز کی پیداواری لائنز  شمال کی جانب دریا زو جیانگ کے دریائی طاس   میں منتقل ہوئی ہے۔جو  اندرون چین میں مینوفیکچرنگ کی بڑی ترقی کے مواقعوں سے فائدہ   اٹھاتے ہوئے  اندرونی چین اور دنیا کے درمیان مارکیٹ کو ملانے والا اہم پل بن گیا   ہے۔اس سے دنیا میں عالمی تجارت، نقل و حمل، شپنگ ،مالیات اور پروفیشنل سروس سینٹر   کے لحاظ سے ہانگ کانگ  کی پہچان  قائم ہوئی ہے۔ گزشتہ چالیس سالوں میں ہانگ کانگ   اپنی برتری سے ملک کے لیے مسلسل خدمات سرانجام دے رہا ہے۔جس سے ہانگ کانگ کی   جانب سے ملک کے ساتھ مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا عملی اظہار ہوتا ہے۔

شیئر

Related stories