دی بیلٹ ایںڈ روڈ انیشیٹو سے نیپالی سول ایوی ایشن کی ترقی کو فروغ دیا جائے گا

2018-08-13 11:13:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو  کے تحت مختلف منصوبوں پر عملدرآمد کے ساتھ ساتھ حالیہ   برسوں میں چین اور نیپال کے درمیان متعددمنصوبوں میں تعاون کیا جا رہا ہے۔دونوں   ممالک کی مشترکہ سرمایہ کاری سے  قائم ہوئی  ہمالیہ ائر لائنز  چین-نیپال تعاون کی   ایک مثال ہے۔
ہمالیہ ائر لائنز  کے ایگزیکٹو  صدر زاؤ  قوؤ  چھیانگ نے کہا کہ   دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو سے چین اور نیپال کے درمیان تعاون کے لئے نئے مواقع فراہم   کئے  گئے ہیں۔اس سے نیپال کی اقتصادی خوشحالی کو مزید فروغ دینے کے لیے نئی قوت   ڈلالی جائے گی اور فریقین کے باہمی اعتماد اور باہمی روابط کے لئے ایک نیا پلیٹ   فارم بھی فراہم کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمالیہ ائر لائنز کےقیام کے   دو مقاصد ہیں: پہلا یہ ہےکہ مزید سیاحوں کی  نقل و حمل کے لیے سہولیات کی فراہمی جس   سے نیپال کی اقتصادی ترقی کو فروغ دیا جائے گا۔دوسرا  نیپالی عوام کی عالمی برادری   اور مختلف ممالک کے عوام کے درمیان دوستی کو مضبوط بنایا جائے گا۔

شیئر

Related stories