دو ہزار بیس تک چین میں اطلاعات سے متعلقہ شعبے میں اخراجات کی مالیت ساٹھ کھرب یوان بنے گی
2018-08-13 18:21:45
چین کی وزارت صنعت اور اطلاعات اور قومی ترقی و اصلاحات کے کمیشن کی طرف سے حالیہ دنوں ایک دستاویز جاری کی گئی ہے جس کے مطابق دو ہزار بیس تک چین میں اطلاعات سے متعلقہ شعبے میں اخراجات کی مالیت ساٹھ کھرب یوان تک جا پہنچے گی جبکہ سالانہ شرح اضافہ گیارہ فیصد سے زیادہ ہو گی۔ دستاویز میں یہ بھی بیان کیا گیا ہے کہ دو ہزار بیس تک اٹھانوے فیصد دیہاتوں کو فائبر آپٹک تک رسائی دینے کےعلاوہ انہیں فور جی سگنل کی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی ۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ دو ہزار سترہ میں چین کے شعبہ اطلاعات میں اخراجات کی مالیت پینتالیس کھرب یوان ہے۔