چین کے صوبے فو جیان کے کاروباری اداروں کی دی بیلٹ اینڈ روڈ کی ترقی میں کردار

2018-08-14 16:25:11
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال "دی بیلٹ اینڈ روڈ "انیشٹیو کے آغاز کی پانچویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔گزشتہ پانچ برسوں میں چین کے جنوبی صوبے فو جیان میں واقع کاروباری اداروں نے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں کے درمیان باہمی روابط  کو فروغ دیتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کیا ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران فو جیان صوبے میں واقع کاروباری اداروں  کی جانب ے دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں تک برآمدات کا کل حجم ایک کھرب پچانوے ارب سینتیس کروڑ یوان تک پہنچ گیا ہے، جو یچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں پندرہ اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے۔دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور علاقوں میں اپنی ذیلی شاخیں قائم کرنے والے کاروباری اداروں کی تعداد چونتیس تک پہنچ چکی ہے۔


شیئر

Related stories