چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی وزیر اعظم بننے پر عمران خان کو مبارک باد

2018-08-18 15:24:12
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی وزیر اعظم بننے پر عمران خان کو مبارک باد

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ کی وزیر اعظم بننے پر عمران خان کو مبارک باد

چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے سترہ تاریخ کو  پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر عمران خان کو ایک تہنیتی پیغام بھیجا
اپنے پیغام میں چینی وزیر اعظم نے کہا کہ  پاکستان کے وزیر اعظم منتخب ہونے پر میں آپ کو پرجوش مبارک باد دیتا ہوں اور  نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ آپ اور  آپ کی جماعت کی  رہنمائی میں پاکستان ترقی کے راستے پر نئی کامیابیاں حاصل کریگا۔
چین اور پاکستان تزویراتی تعاون کے سدا بہار پارٹنر ہیں۔دونوں ملکوں کے تعلقات ہمیشہ زمانے اور  بین الاقوامی صورتحال کی تمام آزمائشوں پرپورے  اترے ہیں اور  وقت کے ساتھ ساتھ مزید  مستحکم ہو  رہےہیں۔حالیہ برسوں کے دوران دو طرفہ کوششوں  کے نتیجے  میں دونوں ملکوں کے  مابین سیاسی اعتماد میں  اضافہ ہوا ہے، دی بیلٹ انڈ روڈ کی تعمیر کے سلسلے میں  بڑی پیش رفت ہے،اور  چین پاک اقتصادی راہداری کی تعمیر میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں جس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔
موجودہ بین الاقوامی صورتحال میں کچھ غیرمستحکم عناصر  سامنے آ رہے ہیں ۔ چین اور پاکستان کو  ہاتھوں میں ہاتھ ڈالر کر باہمی تبادلوں اور تعاون کو وسیع کر نا چاہیے،تاکہ پیچیدہ اندرونی و بیرونی چیلنجوں کا مقابلہ کیا جا سکے اور باہمی احترام، برابری ، انصاف اور  دو طرفہ مفادات پر مبنی نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات کو فروٰغ دیا جا سکے۔
آخر میں جناب لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ میں چین پاک تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے آپ کے خیا لات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔اور  آپ کے ساتھ مضبوط سرکاری اور  ذاتی تعلقات قائم کرنے کا خواہاں ہوں۔میں آپ کے ساتھ  مل کر چین پاک دوستی کو فروغ دینے ، دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو آگے بڑھانے  اور  چین پاکستان ہم نصیب معاہشرے کی تعمیر کے لیے انتھک کوشش کر و ں گا۔
 میں امید  کرتا ہوں  کہ آپ تندروست رہیں ،پاکستان اور پاکستان کے عوام خوشحال رہیں۔


شیئر

Related stories