چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی منگولیا کے ہم منصب سے ملاقات

2018-08-24 11:44:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی منگولیا کے ہم منصب سے ملاقات

چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی منگولیا کے ہم منصب سے ملاقات

تیئیس اگست کو چین کے ریاستی   کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے ایولان بیٹر میں منگولیا کے ہم منصب ڈیمڈین سوگ   باٹرکے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کی۔چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے میڈیا   کو بتایا ہے کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ "انیشیٹو ایک ایسا منصوبہ ہے، جس سے عالمی برادری   فائدہ اٹھا سکتی ہے ۔یہ انیشیٹو  نہ تو کوئی "مارشل پلان" ہے اور نہ ہی حغرافیائی   حکمت عملی کی منصوبہ بندی  ہے  بلکہ  چین کا  پیش کردہ"دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو   ہمیشہ کی طرح جامع مشاورت، تعمیری شراکت اور مشترکہ مفادات کے اصولوں پر مبنی ہے۔یہ   اقدام  عالمی اصول و ضوابط اور مختلف ممالک کے قوانین کے مطابق ہے۔
پریس کانفرنس   میں چین اورمنگولیا کی "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی تعمیر کو آگے بڑھانے کی کوششوں کے   حوالے سے چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے کہ چین اور منگولیا نے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کو   منگولیا کی جانب سے پیش کی گئی ترقیاتی حکمت علمی سے  منسلک کرنے کے معاہدے پر   دستحط  کیے ہیں ۔چین منگولیا کے ترقیاتی اہداف ، ان کی تکمیل اور عوام کی ضروریات    کو اہمیت دیتا ہے اور اشتراک کے اس عمل کو تیز کر کے "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی مشترکہ   تعمیر کو لے کر آگے بڑھے گا۔ پریس کانفرنس میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے   مشترکہ طور پر اعلان کیا کہ چین اور منگولیا کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کے   امکانات پر غور و خوض کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے۔


شیئر

Related stories