سنگیانگ دی بیلٹ اینڈ رود انیشیٹو کے تحت اشیا کی نقل و حمل کا مرکز بن گیا ہے

2018-08-28 15:42:26
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دی بلیٹ اینڈ رود انیشیٹو کے تحت شاہراہ  ریشم کی اقتصادی پٹی کی تعمیر  کے ساتھ   ساتھ  سنگیانگ مغرب کی جانب چین کو دنیا کے ساتھ ملانے والے دروازے کی مانند بن گیا   ہے ۔اس وقت  سنگیانگ کا صدر مقام ارمچی اشیا کی نقل وحمل کا مرکز بن چکا ہے ۔سنہ دو   ہزار سولہ کے مئی  کے مہینے میں چین سے یورپ تک ایک بین الاقوامی سامان بردار ٹرین   ارمچی شہر سے روانہ ہوئی  اور رواں سال اگست کے وسط تک ارمچی سے یورپ جانے والی ان   تجارتی ٹرینوں کی تعداد سات سو  سے زائد  ہو چکی ہے ۔ اس بین الاقوامی ریلوے لائن   سے  یورپ اور ایشیا کے سترہ ممالک کے چوبیس شہر وں کو  جوڑا گیا ہے ۔ 
اب تک کی   اطلاعات کے مطابق ارمچی سے چلنے والی چین یورپ  بین الاقوامی ٹرین کے ذریعے  اشیا   کی نقل و حمل کے مرکز  نے دو سو سے زائد صنعتی و کاروباری اداروں کے ساتھ مل کر ان   کاسامان ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا ہے ۔ 

شیئر

Related stories