چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دو ہزار اٹھارہ دی بیلٹ اینڈ روڈ علمی اثاثوں کے حوالے سے اعلی سطحی کانفرنس پر مبارک باد کا پیغام

2018-08-28 15:43:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

دو ہزار اٹھارہ دی بیلٹ اینڈ روڈ علمی اثاثوں کے حوالے اعلی سطح کی کانفرنس اٹھائیس   تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوئی۔ اس موقع پر چین کے صدر شی جن پھنگ نے کانفرنس کے   منتظمین کےنام مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
پیغام میں شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ   چین کی جانب سے  دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مشترکہ تعمیر کے تصور کو  پیش کرنے کے   بعد سےمتعلقہ ممالک اور عالمی برادری نے  اس تصور کی خوب پذیرائی کی اور اب اس میں   گرمجوش سے شرکت کررہے ہیں۔اس حوالے سے ہم اب تک نمایاں کامیابیا ں سمیٹ چکے ہیں۔ہم   مختلف فریقوں کے ساتھ مشترکہ کوشش کرنا چاہتے ہیں کہ جامع مشاورت، تعمیری شراکت اور   مشترکہ مفادات کے اصول کی بنیاد پر دی بیلٹ اینڈ روڈ کو پرامن راستے، خوشحال راستے،   کھلے راستے، نئے خیالات کے راستے اور ثقافتی راستے کے طور پرتعمیر کیا جائے۔ یوں   شاہراہ ریشم کی روح کو فروغ ملے گا۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ   علمی اثاثوں کا نظام دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے فروغ کے لئے اہم کردار   ادا کرسکتا ہے۔چین علمی اثاثوں کے تحفظ پر غیر متزلزل طور پر عملدرآمد کرتا ہے اور    تمام کاروباری اداروں کے علمی اثاثوں کا قانون کے مطابق تحفظ کرتا ہے۔ تاکہ سازگار   کاروباری ماحول اور نئے خیالات کے ساتھ آگے بڑھنے کا ماحول قائم کیا جاسکے۔

شیئر

Related stories