چینی صدر شی جن پھنگ کی جانب سے دی بیلٹ اینڈ روڈ نوجوانوں کے ایجادات اور ورثوں کے فورم میں شریک نوجوانوں کے نام جوابی خط

2018-08-29 16:09:51
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے اٹھائیس تاریخ کو دی بیلٹ اینڈ روڈ نوجوانوں کے ایجادات اور ورثوں کے فورم میں شریک نوجوانوں کو جوابی خط بھیجا۔ جس میں انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔ان کے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے اپنی کوشش کرنے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سے چین اور افریقہ کے تعاون کے لئے مضبوط بنانے کے عزم کو مزید تقویت دی جائے گی۔ رواں سال ستمبر میں دو ہزار اٹھارہ چین اور افریقہ کے تعاون کے فورم کی بیجنگ سمٹ منعقد ہورہی ہے۔ صدر صاحب  اور متعلقہ افریقی رہنما نئی صورتحال میں چین اور افریقہ کے مابین تعاون کو فروغ دینےکے حوالے سے مشترکہ مشاورت کریں گے۔نوجوان ملک کا مستقبل ہیں۔امید ہے کہ نوجوان  ثقافت اور خیالات کے  اس تبادلے کو مضبوط بنائیں گے،  نوجوان دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر پر مسلسل توجہ دیتے رہے ہیں اور مشتقبل میں بھی اس حصہ لیں گے۔  نوجوان  چین اور افریقہ کے اتحاد اور تعاون کی حمایت کرتے ہیں ۔  آپ نوجوان دو ارب ساٹھ  کروڑ چینی اور افریقی عوام کے ساتھ چین اور افریقہ کی روایتی دوستی کے فروغ کے لئے اپنی خدمات سرنجام دیں اور ہاتھ میں ہاتھ ڈال کر  چین اور افریقہ کے ہم نصیب معاشرے اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے کوشش کریں۔دی بیلٹ اینڈ روڈ نوجوانوں کے ایجادات اور ورثوں کا فورم رواں سال مئی میں چین کے شہر چھانگ شا اور نان جینگ میں منعقد ہوا ہے۔ اکیاون ممالک کے تہتر نوجوان نمائندوں نے اس فورم میں شرکت کی ہے۔

شیئر

Related stories