چینی صدر شی جن پھنگ اورآئیوری کوسٹ کے صدر کی ملاقات

2018-08-30 16:25:53
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے تیس تاریخ کو عظیم عوامی ہال میں آئیوری کوسٹ کے صدر الحسن اوتاراسے ملاقات کی۔ دونوں صدور نے اس بات پر اتفاق کیا کہ چین اورآئیوری کوسٹ کے تعلقات کو مزید  بلندی تک پہنچایاجائے گا اور مشترکہ مفادات حاصل کئے جائیں گے۔
شی جن پھنگ نے الحسن اوتارا کے چین-افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ میں شرکت اور چین کے سرکاری دورے کا خیر مقدم کیا۔انہوں نے نشاندہی کی کہ اس دفعہ سمٹ میں چین اور افریقہ کے مزید قریبی ہم نصیب معاشرے کی مشترکہ تعمیر پر توجہ دی جائے گی۔بیجنگ سمٹ  چین -افریقہ جامع اسٹریٹجک تعاون اور دوست ممالک کو ترقی دینے اور ترقی پزیر ممالک کے اتحاد اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے نہایت اہمیت رکھتی ہے۔
شی جن پھنگ نے مزید کہا کہ چین اورآئیوری کوسٹ کے سفارتی تعلقات کے قیام کے پینتیس سالوں میں دونوں ممالک کے مختلف شعبوں کے تعاون کو مسلسل توسیع دی جارہی ہے اور اس حوالے سےاب تک نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔چین آئیوری  کوسٹ کے ایک چین کی پالیسی پر قائم رہنے کو سراہتا ہے اور آئیوری کوسٹ  کے اپنے اقتدار اعلیٰ ،سکیورٹی اور ترقی سمیت حقوق اور مفادات کے تحفظ کرنے کی غِیر متزلزل طور پرحمایت کرتا ہے۔چین آئیوری کوسٹ کے اپنی قومی صورتحال کے مطابق ترقیاتی راستے پر قائم رہنے کی حمایت کرتا ہے۔ فریقین کو ایک دوسرے کے کلیدی مفادات اور اہم دلچسپی کے مسائل پر غیر متزلزل طور پر باہمی حمایت کرنی چاہیئے، دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر کے موقع کا استعمال کرتے ہوئے ترقیاتی حکمت عملی کے ملاپ کو مضبوط بنانا چاہیئے اور دونوں ممالک کی پائیدار اور اعلی سطح کی حامل مشترکہ ترقی کو فروغ دینا چاہیئے۔
الحسن اوتارنے کہا کہ چین آئیوری کوسٹ کا عظیم دوست ہے۔آئیوری کوسٹ کے عوام چینی عوام کے ساتھ روایتی دوستی کو سراہتے ہیں۔آئیوری کوسٹ چین کی اصلاحات اور ترقی کے حوالے سے حاصل کردہ کامیابیوں پر مبارک بادپیش کرتا ہے اور چین کو ایک کامیاب مثال کے طور پر دیکھتا ہے۔ آئیوری کوسٹ چینی صدر کی جانب سے پیش کردہ دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کی مکمل طور پر حمایت کرتا ہے اور اس میں حصہ لینا چاہتا ہے۔

شیئر

Related stories