چین کے سینتیس افریقی ممالک اور افریقی یونین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے لیے تعاون کی دستاویزات پر دستخط

2018-09-07 18:22:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کی قومی ترقی و اصلاحات کمیشن کے تحت محکمہ برائے بین الاقوامی تعاون کے نائب  سربراہ شیا چھینگ نے سات تاریخ کو کہا کہ چھ ستمبر تک چین نے سینتیس افریقی ممالک اور افریقی یونین کے ساتھ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کے حوالے سے سرکاری مفاہمتی یادداشت کی دستاویزات پر دستخط کیے  ہیں۔
شیا چھینگ نے کہا کہ چین-افریقہ تعاون فورم کی بیجنگ سمٹ کے دوران چین نے اٹھائیس افریقی ممالک اور افریقی یونین کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی دستاویزات پر دستخط کیے  جب کہ نو ممالک کے ساتھ سمٹ سے پہلے ہی مفاہمتی یادداشت کی دستاویزات پر دستخط ہوچکے تھے۔
معلوم ہوا ہے کہ اس وقت تک چین نے ایک سو پانچ ممالک کےساتھ  دی بیلٹ اینڈ روڈ سے متعلق تعاون کی  ایک سو تیئس دستاویزات پر دستخط کیے ہیں جن میں ایشیا،افریقہ ، یورپ،لاطینی امریکہ،جنوبی بحرالکاہل کے  علاقے کے ممالک شامل ہیں۔علاوہ ازیں چین نے انتیس عالمی تنظیموں کے ساتھ  بھی تعاون کی چھبیس دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔   

 


شیئر

Related stories