"دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو پیش کرنے کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر کاروباری فورم کی افتتاحی تقریب کے لئے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کا پیغام

2018-09-07 18:23:55
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سات ستمبر کو  "دی بیلٹ اینڈ روڈ " انیشیٹو کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر   کاروباری فورم کی افتتاحی تقریب قازقستان  کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوئی۔چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے فورم کو ویڈیو کے ذریعے مبارک باد دی۔
شی جن پھنگ نے اپنے ویڈیو میں کہا کہ "دی بیلٹ اینڈ روڈ" انیشیٹو پیش کرنے کے بعد عالمی برادری اس پر توجہ دے رہی  ہے۔جناب شی نے کہا کہ متعلقہ ممالک نے اس انیشیٹو کا مثبت طور پر جواب دیا۔"دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی شراکت دارنہ پالیسی کے شعبے میں مشاورت کو مضبوط بنارہے ہیں، اس کے علاوہ اہم معاشی و تجارتی پروگراموں کو بھی  آگے بڑھارہے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے انضمام کو وجود میں لارہے ہیں، صنعتی و مالیاتی تعاون کے فروغ کے علاوہ مختلف ممالک کے درمیان قریبی عوامی روابط بھی قائم کیے جا رہے ہیں ، جس سے  مختلف ممالک کے عوام خوشحال ہونگے ۔


شیئر

Related stories