چین اور روس کے علاقائی رہنماؤں کی بات چیت میں دونوں صدور کی شرکت

2018-09-12 11:25:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور روس کے علاقائی رہنماؤں کی بات چیت میں دونوں صدور کی شرکت

چین اور روس کے علاقائی رہنماؤں کی بات چیت میں دونوں صدور کی شرکت

گیارہ تاریخ کو روسی شہر ولادیوستوک میں چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور انکے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن  نے چین اور روس کے علاقائی رہنماؤں کی بات چیت میں شرکت کی۔
بات چیت میں شریک نمائندوں نے دونوں صدور کو بات چیت کے لیے مذکورہ اجلاس اور چین- روس علاقائی تعاون کی صورتحال سے آگاہ کیا۔بعد ازاں  دونوں صدور نے اجلاس سے الگ الگ خطاب بھی کیا۔
چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین اور روس ایک دوسرے کے سب سے بڑے ہمسایہ ممالک اور سب سے اہم جامع حکمت علمی کے شراکت دار ہیں۔جناب شی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑے پیمانےپر مشترکہ مفادات موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعاون کی مضبوطی سے بیرونی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ علاقائی تعاون چین اور روس کے تعلقات میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔علاقائی تعاون کی گہرائی کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے تعاون کی بنیاد بھی مضبوط سے مضبوط ترہورہی ہے ۔چینی صدر نے کہا کہ نئے عہد کے پیش نظر چین اور روس کے درمیان  علاقائی تعاون کو نئی صورتحال، نئے مشن و نئے مطالبات کا سامنا کرنا ہے، اور اس کے ساتھ ساتھ نئے مواقع بھی میسر  ہیں۔انہوں نے امید ظاہر  کی کہ دونوں ممالک کی علاقائی انتظامیہ چین-روس علاقائی تعاون سے فائدہ اٹھا تے ہوئے تعاون کے نئے مرحلے میں داخل ہو کر دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے کے لئے خدمات سرانجام دے سکیں گی۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن  نے کہا کہ روسی حکومت روس میں سرمایہ کاری کے لئے چینی کاروباری اداروں کا خیرمقدم کرتی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان علاقائی تعاون کے لئے سہولیات کے ساتھ ساتھ  بہتر ماحول فراہم کرے گی۔
معلوم ہوا  ہے کہ اس بات چیت کا موضوع نئے عہد میں چین اور روس کا علاقائی تعاون ہے۔ مذکورہ بات چیت میں چین کے نو صوبوں اور خود اختیار علاقوں کے سربراہوں اور روس کے تیرہ وفاقی علاقوں کے سربراہوں نےشرکت کی۔
بات چیت کے بعد دونوں صدور نے روسی امسوکایا اوبلاست کی اقتصادی ترقی اور چین کے تعاون کے حوالے سے تصویری نمائش بھی دیکھی۔


شیئر

Related stories