تجارتی جنگ کے تحت امریکی کمپنیاں بھی امریکہ واپس نہیں جانا چاہتیں : سی آر آئی کا تبصرہ

2018-09-12 11:34:50
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تجارتی جنگ کے تحت امریکی کمپنیاں بھی امریکہ واپس نہیں جانا چاہتیں : سی آر آئی کا تبصرہ

تجارتی جنگ کے تحت امریکی کمپنیاں بھی امریکہ واپس نہیں جانا چاہتیں : سی آر آئی کا تبصرہ

امریکی میڈیا کے مطابق چونکہ امریکہ نے چین میں تیارکردہ مصنوعات پر اضافی محصولات لگائے ہیں  اس لیے امریکی کمپنی  فورڈ نے مجبوری کے طور پر چین میں تیار کردہ ایک قسم کی گاڑی کو امریکہ میں فروخت کرنے کا منصوبہ  منسوخ کر دیا ہے۔ حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے ٹیوٹر پر  کہا کہ مذکورہ گاڑی کو امریکہ میں تیار کیا جا سکتا ہے جس سے کسی قسم کے محصولات ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،تاہم فورڈ کمپنی نے دس تاریخ کو کہا کہ گاڑی کو تیار  کرنے  کے لیے اسے واپس آمریکہ لانے کا کوئی منصوبہ نہیں۔
دوسری جانب امریکی کمپنی ایپل کی طرف سے بھی حال ہی میں امریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر کو ایک خط ارسال کرتے  ہوئے کہا کہ  امریکہ اگر چین میں تیار کردہ مصنوعات  پر اضافی محصولات لگاتا ہے ، تو ایپل کمپنی کی مصنوعات کی لاگت میں اضافہ ہوگا اور عالمی مسابقت میں اس کمپنی پر منفی اثرات پڑیں گے۔
اس حوالے سے سی آر آئی کی جانب سے کیے گئے  ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ دو امریکی کمپنیوں کے بیانات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ تجارتی جنگ کے ذریعے صنعتی اداروں اور ملازمت کے مواقعوں کو امریکہ  واپس لے جانا نا ممکن ہے۔اقتصادی عالمگیریت کے رجحان کے پیش نظر دنیا میں چین جیسی منڈی مشکل سے مل سکتی ہے جہاں پوری دنیا سے تیکنیکی افراد،انجینئرز اور تحقیقاتی ٹیمیں ملتی ہیں ، اور اس کے ساتھ ساتھ  چینی منڈی میں بنیادی تنصیبات اور لاجسٹک کی خدمات بھی بہتر طور پر حاصل ہو سکتی  ہیں۔

 


شیئر

Related stories