چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی منگولیا کے صدر خالتما بتولگا سے ملاقات

2018-09-12 15:43:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 
چینی صدر مملکت شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو روسی شہر ولادیوستوک میں منگولیا کے صدر خالتما بتولگا سے ملاقات کی ۔ اس موقع پر چینی صدر شی نے کہا کہ چین منگولیا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتے ہوئے تبادلوں اور تعاون کو فروغ دیتے ہوئے چین منگولیا جامع تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کےلئے کوشش کرتا آرہا ہے ۔ انہون نے کہا کہ چین منگولیا کے اقتدار اعلی ، خود مختاری ، علاقائی سالمیت اور ترقی  کیلئے چنے راستےکا احترام کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو دی بیلٹ ایند روڈ  کو منگولیا کی ترقی کی حکمت عملی کے ساتھ ملاتے ہوئے حقیقی تعاون میں اضافہ کرنا چاہیئے ۔ علاوہ ازیں دونوں ممالک کے درمیان افرادی اور  ثقافتی تبادلوں کے فروغ نیز بین الاقوامی اور علاقائی معاملات میں روابط میں اضافہ کرنا چاہئے ۔  منگولیا کے صدر خالتما بتولگا  نے کہا کہ منگولیا دی بیلٹ اینڈ روڈ میں حصہ لینا چاہتا ہے ۔ منگولیا چین کے ساتھ تجارت ، بجلی ، زراعت،مویشی بانی اور بنیادی تنصیبات کی تعمیر کے سلسلے میں بھر پور کوشش کرے گا ۔


شیئر

Related stories