چینی صدر کی جاپانی وزیر اعظم سے ملاقات

2018-09-12 16:21:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین کے صدر شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو فلادیوستوک میں جاپان کے وزیر اعظم شینزو   آبے سے ملاقات کی اور  ان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کےامور پر   تبادلہ خیال کیا ۔
اس موقع پر چینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ چین جاپان   تعلقات کی بنیاد دونوں ملکوں کے درمیان طے ہونے والے چار سیاسی دستاویزات ہیں۔جاپان   کو خاص طور پر تاریخ اور تائیوان سمیت حساس امور سے احتیاط سے برتناچاہیے ۔
ادھر   شینزو آبے نے  کہا کہ جاپان بین الاقوامی اور علاقائی امور میں چین کے اہم کردار کو   اہمیت دیتا ہے اور  چین کے ساتھ زیادہ قریبی رابطے اور تبادلےکا خواہان ہے۔

شیئر

Related stories