چوتھے مشرقی اقتصادی فورم سے چینی صدر شی جن پھنگ کا خطاب

2018-09-12 19:17:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چوتھے مشرقی اقتصادی فورم کا کل رکنی اجلاس بارہ تاریخ کو روس کے مشرقی شہر فلادیوستوک میں منعقد ہوا۔چین، روس ، منگولیا  کے صدور اور  جاپان اور جنوبی کوریا کے وزرائے اعظم نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ چین خطے کے دوسرےممالک کے ساتھ  مل کرعلاقائی امن و استحکام کی حفاظت کریگا، مشترکہ خوشحالی کی تکمیل کےلیے کوشش کریگا، متعلقہ ملکوں کے عوام کی روایتی دوستی کو فروغ دیگا  ۔
خطےکے امن و استحکام اور  ترقی و خوشحالی کے فروغ سے متعلق  چینی صدر نے چار نکاتی ایجنڈا پیش کیا یعنی باہمی اعتماد  کو مضبوط کیا جائے، تعاون کو گہرائی تک لے جایا جائے، ایک دوسرے سے سیکھا جائے اور ہمہ گیر ترقی کو عملی جامہ پہنایا جائے۔
باہمی تعاون کی ترقی کا ذکر کرتے ہوئے چینی صدر نے کہا کہ سرحد پار بنیادی تنصیبات کو آپس میں مربو ط کیا  جانا چا ہئےتجارت اور سرمایہ کاری  کے لیے زیادہ سہولتیں فراہم کی جانی چاہیے،کثیرالطرفہ تعاون کو توسیع دی جانی چاہیے اورعوام کے فلاح و بہبود سے متعلق ٹھوس منصوبوں پر زیادہ توجہ دی جانی چاہیے۔
اپنی تقریر کے بعد چینی صدر نے دی بیلٹ اینڈ روڈ اور جزیرہ نما کوریا کی صورتحال سمیت مختلف امور پر میزبانوں کے سوالات کےجوابا ت دیے۔

شیئر

Related stories