ایشیائی میڈیا کو نئے عہد میں تعاون کرتے ہوئے ایشیا کے لئے آواز بلند کرنی چاہیئے ، چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ

2018-09-12 19:31:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شن ہائی شیونگ نے بارہ تاریخ کو چوتھے مشرقی اقتصادی فورم کے تحت سیاسی اور معاشی تبدیلی کے تناظر میں ایشیا ئی میڈیا کےمستقبل کے موضوع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئے عہد میں ایشیائی میڈیائی اداروں کو تعاون کرتے ہوئے ایشیا کی آواز کو بلند کرنے کی کوشش کرنی چاہیئے ۔
جناب شن ہائی شیونگ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین کی ترقی ایشیائِی ممالک اور دنیا کے مختلف ممالک کے تعاون سے الگ نہیں ہے ۔ چینی صدر شی جن پھنگ نے ایشیا اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے قیام اور دی بیلٹ اینڈ روڈ  انیشیٹو سمیت اہم تصورات پیش کئے ہیں ۔ ایشیائی میڈیا اداروں کو ایشیا کی ترقی اور ایشیا کے ہم نصیب معاشرے کے قیام کے لئے اپنی بھر پور کوشش کرنی چاہِیئے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت دنیا میں تبدیلی آ رہی ہے جس کے پیش نظر ایشیا کے تمام میڈیا کو تعاون کرنا چاہیئے ۔

شیئر

Related stories