شمال مشرقی ایشیا کے اقتصادی زون کی تشکیل میں چین نے نئی قوت ڈالی: سی آر آئی کا تبصرہ

2018-09-13 10:11:24
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی صدر شی جن پھنگ نے بارہ تاریخ کو چوتھے مشرقی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ صورتحال میں اس علاقے کے امن واستحکام ،ترقی وخوشحالی کے لیے چار نکاتی نظر یہ پیش کیا ، جس میں باہمی اعتماد میں اضافہ ،  طویل المدت کے مد نظر ،تعاون کو گہرائی تک لانا، اورباہمی تجربات سے فائدہ اٹھاناشامل ہے۔سی آر آئی کی جانب سےکیے گئے ایک تبصرے میں کہا گیا ہے کہ جناب شی کے خطاب نے اس علاقے کی پائیدار ترقی کے لیے بلوپیپر بناتے ہوئے نئی قوت ڈال دی ہے۔

جناب شی نے اپنے خطاب میں شمال مشرقی ایشیائی اقتصادی زون کی تشکیل پر زور دیا ۔اصل میں شمال مشرقی ایشیائی اقتصادی زون کی تعمیر کے لیے مضبوط بنیاد موجود ہے۔تجزیہ نگار کے خیال میں یہ علاقہ قدرتی وسائل ،سائنس و ٹیکنالوجی کی تحقیقاتی صلاحیت اور سرمایہ کاری کے لیے وسائل  سے مالامال ہے۔ اس کے علاوہ  سیکورٹی صورتحال کی بہتری نے بھی علاقائی تعاون کے لیے بہترین  ضمانت فراہم کی ہے۔علاوہ ازیں دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو بھی  شمال مشرقی ایشیا میں بتدریج مقبول ہو رہا ہے ۔اس علاقے کے ممالک نے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی حمایت اور اس میں شرکت کے لیے اپنی اپنی خواہش کا اظہار کیا ہے۔تبصرے میں کہا گیا ہے کہ طویل المدت کے لیے شمال مشرقی ایشیا میں ایک کھلا اقتصادی زون نہ صرف علاقے کی عوام کے لیے مزید خوشحالی لائے گا بلکہ کثیرالجہتی کے تحفظ اور معقول عالمی نظم و نسق کی تشکیل کے لیے بہت اہم قوت بن جائے گا۔
 


شیئر

Related stories