چین اور روس کے صدور کا آل رشین چلڈرن سنٹر کا دورہ

2018-09-13 10:52:52
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین اور روس کے صدور کا  آل رشین  چلڈرن سنٹر  کا دورہ

چین اور روس کے صدور کا  آل رشین  چلڈرن سنٹر  کا دورہ

بارہ تاریخ کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے اپنے روسی ہم منصب ویلادیمیر پوتن  کے ساتھ آل رشین چلڈرن سنٹر  کا دورہ کیا۔دونوں ممالک کے رہنماؤں نے نوجوانوں کے درمیان روابط  کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کی دوستی کو  نسل در نسل جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات کی تاریخ دونوں ممالک کے نوجوانوں کے رابطوں کی بھی  تاریخ ہے۔حالیہ چند برسوں میں چین اور روس کے نوجوانوں کے درمیان قریب سے قریب روابط ہو رہے ہیں اوردوستی بھی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے۔انہوں نے پرزور الفاظ میں کہا کہ نوجوان چین-روس دوستی کا مستقبل ہونے کے ساتھ ساتھ ملک   اور دنیا کا بھی مستقبل ہیں ۔
روسی صدر ولادیمیر پوتن  نے کہا  کہ روس اور چین کے درمیان باہمی اعتماد اور باہمی تعاون کے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔دونوں ممالک کے نوجوانوں کی دوستی سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے گا اور  نوجوانوں کی دوستی روس-چین تعلقات کے مستقبل میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان موجود گہری دوستی نوجوانوں کے دلوں میں محفوظ رہے گی ۔
  چوتھے مشرقی اقتصادی فورم میں شرکت بعد  اسی روز  رات کے وقت  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ واپس بیجنگ پہنچے ہیں ۔


شیئر

Related stories