رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں چین کی بیرون ممالک سرمایہ کاری میں مستحکم طور پر اضافہ

2018-09-14 10:28:29
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں چین کی بیرون ممالک سرمایہ کاری میں مستحکم طور پر اضافہ

رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں چین کی بیرون ممالک سرمایہ کاری میں مستحکم طور پر اضافہ

تیرہ تاریخ کو چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں چین کے سرمایہ کاروں نے دنیا کے ایک سو ترپن ممالک اور علاقوں کے غیرمالیاتی شعبوں میں براہ راست سرمایہ کاری  کی ہے۔مذکورہ سرمایہ کاری کا حجم مجموعی طور پر چوہتر ارب نو کروڑ امریکی ڈالرز تک پہنچا  جس میں  پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات اعشاریہ آٹھ فیصد کا  اضافہ ہوا۔چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے کہا کہ چین کی جانب سے غیرممالک میں سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون کو مستحکم طور پر فروغ دیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون مثبت طور پر آگے بڑھ رہا ہے اور بیرون ممالک سرمایہ کاری سے لگائی جانے والی صنعتوں کا ڈھانچہ بھی بہتر ہورہا ہے۔
غیرملکی سرمایہ کاری کے استعمال کے حوالے سے ترجمان گاؤ فنگ نے کہا کہ رواں سال کے پہلے آٹھ ماہ میں چین نے  پانچ کھرب ساٹھ ارب تینتالیس کروڑ چینی یوان کی غیر ملکی سرمایہ کاری کا استعمال کیا،جس میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں دو اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔چین بھر میں غیرملکی سرمایہ کاری کے ذریعے اکتالیس ہزار تین سو اکتیس نئے کاروباری ادارے قائم ہوئے،جن میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک سو دو اعشاریہ سات فیصد کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چین میں  غیرملکی سرمایہ کاری میں مستحکم طور پر اضافہ ہوتا رہتا ہے۔


شیئر

Related stories