بین الاقوامی تجارتی نظام پر چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی بات چیت

2018-09-14 10:34:43
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بین الاقوامی تجارتی نظام پر چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی بات چیت

بین الاقوامی تجارتی نظام پر چینی وزیرخارجہ وانگ ای کی بات چیت

تیرہ تاریخ کو چین کے ریاستی کونسلر اور وزیرخارجہ وانگ ای نے  فرانس کے وزیرخارجہ جین یوس لی ڈرین سے بیجنگ میں ملاقات کی۔ملاقات کے بعد دونوں رہنماوُ ں نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس میں موجود نامہ نگار نے سوال کیا کہ  اکثیرالجہتی پسندی کے تحفظ اور بحالی کے لئے فرانس کی کوششوں کے حوالے سے چین کی کیا رائے ہے؟وانگ ای نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین کثیرالجہتی پسندی اور آزاد تجارت کے تحفظ کے لیے فرانس کی کوششوں کو سراہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ بین الاقوامی تجارتی نظام کے حوالے سے چین کا موقف واضح ہے کہ آزاد تجارت کے تصور کا تحفظ کیا جانا چاہیئے ۔چین عالمی تجارتی تنظیم سمیت موجودہ عالمی تجارتی نظام کے لیے ضروری  اصلاحات اور بہتری کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام میں اصلاحات لانے کے عمل میں مختلف فریقوں کو تین اصولوں پر قائم رہنا  چاہیئے۔پہلا، عالمی تجارتی تنظیم کے مرکز اقدار اور بنیادی اصولوں پر قائم رہنا  ہے۔دوسرا ، ترقی پذیر ممالک کے قانونی حقوق کا تحفظ کیا جانا  چاہیے۔اور تیسرا مشاورت کو اس کی روح کے مطابق فروغ دیا جانا چاہیے۔
وانگ ای نے پرزور الفاظ میں کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات  بہت پیچیدہ ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ مختلف فریق تحمل سے کام لے کر آہستہ آہستہ اصلاحات کے عمل کو آگے بڑھائیں گے۔ اس عمل میں فرانس  اپنا  مثبت اور تعمیراتی کردار ادا کرتا ہے جس پر چین خوشی کا اظہار کرتا ہے  اورچین فرانس کے ساتھ اس حوالے سے روابط کو برقرار رکھنا چاہتا ہے۔ 


شیئر

Related stories