چین میں قومی ملکیت کے صنعتی وکاروباری اداروں کو اثاثوں کے مطابق قرض کی شرح کو محدود کرنے کے لیے ہدایات جاری

2018-09-14 11:15:48
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چین میں قومی ملکیت کے صنعتی وکاروباری اداروں کو اثاثوں  کے مطابق قرض کی شرح   کو محدود کرنے کے لیے ہدایات جاری

چین میں قومی ملکیت کے صنعتی وکاروباری اداروں کو اثاثوں  کے مطابق قرض کی شرح   کو محدود کرنے کے لیے ہدایات جاری 

حالیہ دنوں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے دفتر اور ریاستی کونسل کے دفتر کی جانب سے قومی ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں کےاثاثہ جات میں قرضوں کے تناسب کو محدود کرنے کے لیے ہدایات جاری کی ہیں۔ 
ہدایات میں اس بات کو واضح  کیا گیا ہے کہ دو ہزار بیس کے آخر  تک قومی ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں کے اثاثہ جات  میں اثاثوں کے مطابق قرض کی اوسط شرح میں دو ہزار سترہ کے مقابلے میں  دو پرسنٹیج پوائنٹس کی کمی کی جائے گی۔
سنگین مالیاتی خطرے سے انسداد اور اعلی معیار کی اقتصادی ترقی کی تکمیل کے لیے حالیہ برسوں میں چین نے قومی ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں کی لیوریج کی شرح میں کمی کے لیے  سلسلہ وار اقدامات اختیار کیے ہیں۔جولائی دو ہزار اٹھارہ تک قومی ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں کی  اثاثوں کے مطابق قرض کی شرح چونسٹھ اعشاریہ نو تین فیصد تھی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں ایک پرسنٹیج پوائنٹ کم ہے۔تاہم اس کے باوجود یہ  شرح نجی صنعتی وکاروباری اداروں سے زیادہ رہی۔

شیئر

Related stories