چین کے صدر شی جن پھنگ کی وینزویلا کے صدر سے ملاقات

2018-09-14 20:03:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چین کے صدر شی جن پھنگ نے چودہ تاریخ کو چین کے دورے پر آئے ہوئے وینزویلا کے صدر نکولس مادوروسے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے سب سے پہلے  چین کے دسویں دورے پر وینزویلا کے صدر نکولس مادوروس کا خیر مقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ کے لئے چین -وینزویلا تعاون کی حمایت کرتا رہے گا۔ اس وقت موجودہ عالمی صورتحال میں غیر  یقینی کے عناصر میں اضافہ ہورہا ہے، نئی صورتحال کے پیش نظر، چین  وینزویلا  کے ساتھ باہمی مفادات کی بنیاد پر مشترکہ طور پر ترقی کرنا  اور باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ تاکہ دونوں ملکوں کے عوام فائدہ اٹھاسکیں۔ 
ادھر نکولس مادوروس نے کہا کہ وینزویلا دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں موثر طور پر شرکت کرے گا اور دو طرفہ تعلقات کے نئے مستقبل کے لئے کوشش کرے گا۔

 


شیئر

Related stories