سترہویں مغربی چین بین الاقوامی نمائش کا انعقاد

2018-09-21 10:56:10
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

سترہویں مغربی چین بین الاقوامی نمائش کا انعقاد

سترہویں مغربی چین بین الاقوامی نمائش کا انعقاد

بیس تاریخ کو چین کے شہر چھنگ دو میں   سترہویں مغربی چین بین الاقوامی نمائش کا افتتاح ہوا۔اس نمائش میں شریک چینی اور   غیرملکی مہمانوں کی تعداد ساٹھ ہزار سے زائد ہے۔نوے ممالک اور علاقوں کے نمائندے   نمائش میں شریک ہیں اور نمائش میں شریک کاروباری اداروں کی تعداد چھ ہزار سے زائد   ہے۔اس مغربی چین بین الاقوامی نمائش  میں مصنوعی انٹیلی جنس، فوجی-سول انضمام اور   ماحول دوستی سمیت مختلف شعبوں کی جدید ترین ٹیکنالوجی ، مصنوعات اور ترقیاتی رجحان   کو دکھا یا گیاہے۔
علاوہ ازین موجودہ نمائش میں دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابسہ   اکتیس ممالک اور علاقوں کے دو سو سے زائد کاروباری ادارے شریک ہیں۔نمائش میں   دی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے حوالے سے نمائش ہال قائم کیا گیا  ہے۔نمائش ہال میں دی   بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک اور چین کے مختلف صوبوں کی جانب سے صنعت، خدمات کی   تجارت اور ایشا کی تجارت سمیت مختلف شعبوں میں  تعاون کے نتائج اور ٹیکنالوجی کی   نمائش کی جا رہی ہے۔
مغربی چین بین الاقوامی نمائش چین کے مغربی علاقے میں   سرمایہ کاری کے فروغ، تجارتی تعاون اور خارجہ امور کی خدمات کے لئے اہم پلیٹ فارم   ہے۔


شیئر

Related stories