چینی فوج امریکہ کی جانب سے چینی فوج کے متعلقہ اداروں اور انچارج پر پابندی کی مخالفت کرتی ہے

2018-09-22 18:55:54
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی فوج امریکہ کی جانب سے چینی فوج کے متعلقہ اداروں اور انچارج پر پابندی کی مخالفت کرتی ہے

چینی فوج امریکہ کی جانب سے چینی فوج کے متعلقہ اداروں اور انچارج پر پابندی کی مخالفت کرتی ہے

چین کی وزارت دفاع کے پریس ترجمان وو چھیان نے بائیس تاریخ کو امریکہ کی جانب سے چینی فوج کے متعلقہ اداروں اور انچارج پر پابندی کے اعلان کے حوالے سے کہا کہ چینی فوج اس اقدام کی سخت مخالفت اور شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔چینی فوج نے امریکہ سےاس نام نہاد پابندی کو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاع کے مطابق امریکہ کی وزارت خارجہ نے بیس تاریخ کو اعلان کیا کہ امریکہ چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے تحت تنصیبات کے محکمہ اور اس محکمہ کے انچارج پر پابندی عائد کرے گا۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ چین روس کے درمیان فوجی تعاون خودمختار ممالک کے مابین معمول کا تعاون ہے جو عالمی قوانین سے مطابقت رکھتا ہے اور امریکہ کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ۔

شیئر

Related stories