چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے وفد کا دورہ سری لنکا

2018-09-23 16:00:18
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

اکیس تاریخ کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کی نائب چیئرپرسن لی بین نے سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر محترمہ لی بین نے کہا کہ چین اور سری لنکا کے درمیان روایتی دوستی موجود ہے۔دونوں ممالک میں اعلی سطح کے قریبی روابط ہورہے ہیں اور دونوں ممالک کے مابین حکمت عملی  کےشراکت دارانہ تعلقات بھی قائم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ "کی تعمیر سے فائدہ اٹھا کر دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہتا ہے اور چین- سری لنکا  تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔متحرمہ لی بین نے شی جن پھنگ کے ،نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریہ، چین کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔
سری لنکا کے صدر نے کہا کہ سری لنکا اور چین کے درمیان دوستانہ تعلقات قائم ہو رہے ہیں۔سری لنکا "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کی تعمیر کو آگے بڑھانے کی بھرپور کوشش کرنا چاہتا ہے تاکہ سری لنکا اور چین کی دوستی کے فوائد دونوں ممالک کے عوام تک پہنچائے جائیں۔


شیئر

Related stories