گیانا کے صدر کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات: دی بیلٹ اینڈ روڈ پر بات چیت ہوئی

2018-09-23 16:07:27
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

گیانا کے  صدر کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات: دی بیلٹ اینڈ روڈ پر بات چیت  ہوئی

گیانا کے  صدر کی چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات: دی بیلٹ اینڈ روڈ پر بات چیت  ہوئی

بائیس ستمبر کو گیانا کےصدر ڈیوڈ گرینجر نے دارالحکومت جارج  ٹاؤن میں چینی وزیر خارجہ اور ریاستی کونسلر وانگ ای سے ملاقات  کی۔

گیانا کے صدر نے کہا کہ چین اور گیانا کے درمیان دوستانہ تعلقات کی ایک  طویل تاریخ ہے اور سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں مثبت  پیش رفت ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گیانا  چین کے ساتھ مل کر دی بیلٹ اینڈ روڈ کی  مشترکہ تعمیرسے باہمی تعلقات کو مزید بڑھانے کا خواہش مند  ہے۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے چینی صدر شی جن پھنگ کی  جانب سے گیاناکے صدر کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پیش کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین  گیانا کے صدر کی جانب سے ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی کے اعادہ کو خراج تحسین  پیش کرتا ہے۔چین اور گیانا کے مابین تعلقات کی مزید ترقی کے اہم محرکات  دی  بیلٹ اینڈ روڈ سے مربوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم دی بیلٹ اینڈ روڈ میں گیا  نا  کی مثبت انداز سےکی جانے والی شرکت  کو خراج تحسین پیش کرتے  ہیں۔     

شیئر

Related stories