چینی تھنک ٹینکس کے وفد کا کامیاب دورہ یورپ

2018-09-23 16:22:34
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

چینی تھنک ٹینکس کے وفد کا کامیاب دورہ یورپ

چینی تھنک ٹینکس کے وفد کا کامیاب دورہ یورپ

اکیس تاریخ کو مالیاتی بینکنگ کے لئے چائناسوسائٹی کے صدر اور چین بین الاقوامی اقتصادی ایکسچینج سینٹرکے مشیر چو شیاؤ چھوان کی قیادت میں چینی تھنک ٹینکس کے وفد نے پانچ روزہ دورہ یورپ کو کامیابی سے مکمل کیا ہے۔اس دورے سے ناصرف دو طرفہ باہمی اعتماد کو مضبوط بنایا گیا ہے بلکہ مختلف شعبوں میں بھی اتفاق رائے حاصل کیا گیا ہے۔
دورہ یورپ کے دوران چینی تھنک ٹینکس کے وفد نے اعلی سطح کے کئی یورپی تھنک ٹینکس کے علاوہ یورپی کمیشن، عالمی تجارتی تنظیم اور جرمن وفاقی پارلیمنٹ کے ساتھ بھی بات چیت کی۔چینی وفد نے یورپ کے معروف ماہرین، سیاسی اور تجارتی شعبوں کے نمائندوں سےاہم معاملات پرعمیق  تبادلہ خیال بھی کیا۔
وفد کے صدر چو شیاؤ چھوان نے برلن میں اس دورے کے حوالے سے کہا کہ فریقین نے چین کے قومی ملکیت کے صنعتی و کاروباری اداروں، علمی اثاثوں کے حقوق کی حفاظت، حکومت کے کردار، بڑے بینکوں کے قرضہ جات ، چین-امریکہ تجارتی تنازعات کے اثرات، چینی اقتصادی ترقی کی رفتار،عالمی تجارتی تنظیم کی اصلاحات اور کثیرالجہت پسندی سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی گئی۔چینی وفد نے ان امور کے حوالے سے یورپ کے سوالات کا جواب دیا۔


شیئر

Related stories