چینی فوج نے امریکہ کی جانب سے پابندی پر شدید اعتراضات اٹھائے ہیں

2018-09-23 16:50:58
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

بائیس تاریخ کو چینی مرکزی فوجی کمیشن کے بین الاقوامی فوجی تعاون کے دفتر کے نائب سربراہ ہوانگ شوئے پھنگ نے چین میں مقیم امریکی سفارت خانہ کے قائم مقام دفاعی اتاشی ڈیوڈ  مینسر کو طلب کیا اور امریکہ کی جانب سے چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے تحت تنصیبات سے متعلق محکمے اور اس محکمے کے انچارج پر لگائی گئی پابندی پر شدید اعتراضات اٹھائے ہوانگ شوئے پھنگ نے کہا کہ چین او ر روس کا فوجی تعاون بین الاقوامی قوانین کے مطابق ہے اور امریکہ کی جانب سے پابندی کے اقدامات چین اور امریکہ دونوں ممالک اور افواج کے تعلقات کے لیے بے حد نقصان دہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ چین نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکہ میں منعقدہ سمینار میں شریک چینی بحریہ کے  کمانڈرشن جن لونگ  کو فوراً وطن واپس بلالیا جائے  نیز پچیس سے ستائیس ستمبر تک بیجنگ میں منعقد ہونے والے چین -امریکہ  فوجی جوائنٹ اسٹاف ملاقات کےدوسرے اجلاس کو ملتوی کیا جائے گا۔چین نے امریکہ سے متعلقہ پابندی کو اٹھانے کے لیے کہا اور یہ بھی کہا کہ چینی فوج مزید جوابی اقدامات  کرنے کا حق محفوظ رکھتی ہے۔
اس سے قبل چین کے نائب وزیر خارجہ زنگ زے گوانگ نے چین میں مقیم امریکی سفیر  ٹیری برانس ٹد کو بھی طلب کر لیا ہے۔


  


شیئر

Related stories