چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

2018-10-10 08:59:04
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

تحریر: زبیر بشیر

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

چین میں یکم اکتوبر قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ دنیا بھر کے ممالک کی طرح چین میں بھی اس دن چھٹی ہوتی ہے۔ سن 2000 میں چینی حکومت کی جانب سے قومی دن کو قومی ہفتے کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا اور یوں یکم سے سات اکتوبر تک ملک بھر میں تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا ۔ اس فیصلے کا مقصد چین میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینا تھا۔ توقعات کے عین مطابق یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور ہر گزرتے سال کےساتھ چین بھر میں سیاحتی سرگرمیاں فروغ پانے لگیں۔

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

 موجودہ سال 700 ملین سے زائد ٹرپ ریکارڈ کئے گئے جو ایک بڑی سیاحتی سرگرمی ہے۔ اعداد وشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چینی قوم کی خرچ کرنے کی استعداد بھی بڑھ رہی ہے جو ترقی کی علامت ہے۔

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

یہ چھٹیاں چین کے دور دراز علاقوں میں کام کے لئے گئے ہوئے لوگوں کو نہ صرف اپنے گھر والوں سے ملنے کا موقع فراہم کرتی ہیں بلکہ روز مرہ کے معمولات  میں مصروف چین کی جفاکش قوم کو سیر و تفریح کا نادر موقع بھی فراہم کرتی ہیں۔ جس سے سیر وسیاحت اور اس سے وابستہ دیگر کاروبار بھی چمک اٹھتے ہیں۔

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

کس شعبے میں کیا خرچ ہوا؟

چین کے قومی دن کی مناسبت سے ہونےوالی چھٹیوں کے دوران معاشی سرگرمیاں بھی عروج پر رہیں اس دوران مخلتف شعبوں میں بہت تیز رفتار کاروباری سرگرمیاں ریکارڈ کی گئیں۔

· سیر و سیاحت کے شعبے میں 87 بلین امریکی ڈالرز سے زائد خرچ کئے گئے جو گزشتہ سال سے 9 فیصد زیادہ ہیں۔

· اس طرح خریداری اور کھانے پینے کی مد میں 203 بلین امریکی ڈالرز سے زائد خرچ کئے گئے جو گزشتہ سال سے9.5 فیصد زیادہ ہے۔

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

قیمتوں میں کمی

چین میں گولڈن ویک کے دوران بڑے بڑے سٹورز پر سیل کے اہتمام کے علاوہ تفریحی گاہوں میں بھی لوگوں کے لئے خصوصی طور ٹکٹ کی قیمت کم گئی جس کا مقصد عام لوگوں کو شمولیت کے زیادہ مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سیاحت کے شعبے کو فروغ دینا تھا۔ ریاست کی جانب سے 981 مقامات کے ٹکٹ کم کئے گئے۔

کون سے شہر سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہے؟

چین میں قومی دن کی سات چھٹیوں کے دوران لوگوں نے اپنی اپنی پسند کی جگہوں کا رخ کیا لیکن سن یا، بیجنگ اور شیامن لوگوں کے پسندید مقامات رہے۔ چینی قوم کے پہلے دس تفریحی مقامات اس طرح رہے۔

· بیجنگ

· شی ان

· شنگھائی

· ہانگ جو

· چھونگ چھینگ

· شیامن

· گونگ چو

· چوہائے

· سن یا

· چھنگ دو

بچے، بوڑھے یا جوان کس نے زیادہ خرچ کیا؟

ہم مضمون کے شروع میں بات کر چکے ہیں کہ سات روزہ تعطیلات کے دوران کروڑوں روپے کی خریداری ہوئی تو آئیے ذیل میں دئیے گئیے گراف کی مدد سے جانتے ہیں کہ ان چھٹیوں میں سب سے زیادہ کس عمر کے لوگوں نے پیسے خرچ کئے۔

35 سے 40 کی عمر کے لوگ خرچ کرنے والوں میں پہلے نمبر پر رہے جبکہ  چالیس سال سے زائد عمر کے لوگ معمولی فرق کے ساتھ دوسرے اور 30 سے 35 سال کی عمر کے لوگ تیسرے نمبر پر رہے۔

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

چین میں گولڈن ویک کے دوران ریکارڈ سیاحتی و تجارتی سرگرمیاں

کون کہاں گیا؟

چین اپنی رنگارنگ اور متنوع ثقافت کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ یہاں موسیقی، آرٹ اور ڈرامہ سمیت فنون لطیفہ کی تمام اقسام یکساں مقبول ہیں۔ حالیہ تعطیلات کے دوران بھی یہی دیکھنے میں آیا چین میں 90 فیصد سیاحوں نے اپنی چھٹیوں کے دوران ثقافتی سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں آرٹ فیسٹیول اور میوزیکل شو سر فہرست تھے۔

چین کی قدیم تاریخ  اور حالیہ دور میں ہونے والی ترقی کو سمجھنے کے لئے عجائب گھر کافی زیادہ اہمیت کے حامل ہیں یہاں تعطیلات کے دوران عجائب گھروں، لائیبریریوں اور سائنسی نمائشوں میں حصہ لینے والے افراد کی تعداد 40 فیصد رہی۔

شیئر

Related stories