اقوام متحدہ کے بجٹ کے استعمال کے دوران اس کی کارگردی کو اہمیت دی جانی چاہیئے ، چینی مندوب

2018-10-11 11:17:16
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
 

اقوام متحدہ کے بجٹ کے استعمال کے دوران اس کی کارگردی کو اہمیت دی جانی چاہیئے ، چینی مندوب

اقوام متحدہ کے بجٹ کے استعمال کے دوران اس کی کارگردی کو اہمیت دی جانی چاہیئے ، چینی مندوب

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ما چھیاو شو نے حال ہی میں تہترویں  جنرل اسمبلی کی پانچویں کمیٹی کے زیر اہتمام ایک اجلاس میں کہا کہ اقوام متحدہ کے بجٹ کے استعما ل کے دوران اس کی کارگردگی کو زیادہ اہمیت دی جانی چاہیئے ۔ 
ما چھیاو شو نے کہا کہ اقوام متحدہ کے دفتر سیکرٹریٹ کو موثر اقدامات اختیار کرنے چاہیں تاکہ  پیسے  کے تما م خرچ کے بارے میں پوچھا جائے اور  غیر ضروری اخراجات پر ذمہ داری قبول کی جائے  ۔ چینی مندوب نے مزید کہا کہ  رکن ممالک کی طرف سے  دی گئی رقوم کا بہتر انتظام کیا  جانا چاہیئَے  ۔ انہوں نے کہا کہ چین دوسرے رکن ممالک کے ساتھ مل کر اس کی نگرانی کرے گا تاکہ  اس عالمی تنظِیم کے بجٹ کا بندوبست  رکن ممالک کےسب سے زیادہ  مفادات اور  تقاضوں کی عکاسی کرے ۔ 
ما چھیاو شو نے کہا کہ مالیات  اقوامتحدہ کے تمام کاموں کی بنیاد اور اہم ستون ہے ۔انہوں نے کہا کہ  چین نے دو ہزار اٹھارہ کے لئےاپنی تمام ادائیگی  پوری کر دی ہے ۔ چین کو اُمید ہے کہ مختلف ممالک حقیقی اقدامات  سے اقوام متحدہ کی حمایت کریں گے ۔  


شیئر

Related stories