چین کے جوابی اقدامات کا مقصد امریکہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے اپنے قانونی حقوق کا تحفظ ہے, چین کی وزارت تجارت

2018-10-12 11:06:07
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چین کے جوابی اقدامات کا مقصد امریکہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے اپنے قانونی حقوق کا تحفظ  ہے, چین کی وزارت تجارت

چین کے جوابی اقدامات کا مقصد امریکہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی بجائے اپنے قانونی حقوق کا تحفظ  ہے, چین کی وزارت تجارت


حال ہی میں امریکہ نے کہا ہےکہ تجارتی کشمکش میں چین کے جوابی اقدامات امریکہ کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے۔ اس حوالے سے چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فینگ نے گیارہ تاریخ کو کہا کہ چین کے جوابی اقدامات اپنے قانونی حقوق اور کثیرالجہتی تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے معقول ردعمل ہے۔ چین  امریکہ کے اندرونی معاملات میں کبھی بھی مداخلت نہیں کرتا۔
گاو فینگ نے پریس کانفرنس میں پرزور الفاظ میں کہا کہ امریکہ نے تجارتی کشمکش کا آغاز کیا۔ دونوں ملکوں کے اقتصادی و تجارتی تعاون کی مجموعی صورتحال کے تحفظ کے لئے چین تجارتی جنگ میں شرکت نہیں کرنا چاہتا ۔ چین کی طرف سے دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کی صحتمندترقی کے اہداف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ اس کے ساتھ ساتھ، اپنے قانونی حقوق کے تحفظ کے لیے چین کے عزم میں بھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
امریکہ نے کہا کہ وہ چین کے خلاف مزید سخت اقدامات کے ذریعے چین کو اپنی منڈی  مزید کھولنے پرمجبور کرے گا۔ گاو فینگ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی طرف سے دباو یا جارحانہ اقدامات کا  چین پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔ امریکہ کے ان اقدامات کے با وجودمجموعی طور پر چین کی معیشت کی مستحکم ترقی کے رجحان میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
گاو فینگ نے امید ظاہر کی کہ امریکہ مساوات، باہمی اعتماد اور احترام کی بنیاد پر بات چیت اور صلاح و مشورے کے ذریعے چین کے ساتھ دو طرفہ اقتصادی و تجارتی مسائل کو حل کرے گا۔


شیئر

Related stories