چینی وزیر اعظم کی قازقستان کےہم منصب سےملاقات

2018-10-12 11:08:28
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn

 

چینی وزیر اعظم کی قازقستان کےہم منصب سےملاقات

چینی وزیر اعظم کی قازقستان کےہم منصب سےملاقات



مقامی وقت کے مطابق، گیارہ تاریخ کو چین کے وزیراعظم لی کھہ چھیانگ نے دوشنبہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان (وز ائے اعظم) کونسل کے اجلاس میں شریک قازقستان کے وزیراعظم باکیتزان سگنتا یوف سے ملاقات کی۔
لی کھہ چھیانگ نے کہا کہ چین اور قازقستان باہمی اعتماد کی بنیاد پر دوستانہ ہمسایہ ممالک اور باہمی مفادات کی بنیاد پر جامع حکمت عملی کے ساتھی ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کے استحکام، ترقی اور خوشحالی کو اپنی ترقی کے عمدہ مواقع قرار دیتے ہیں۔ چین قازقستان کے ساتھ اعلی سطحی تبادلوں کو برقراررکھنا چا ہتا ہے۔ اسی طرح دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو قازقستان کے روشن شاہراہ نامی نئی اقتصادی پالیسی سے ہم آہنگ کرنا، توانائی کے لیےدو طرفہ  تعاون کو فروغ دینا اور نئے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید توسیع دینا چاہتا ہے۔ لی کھہ چھیانگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک تجارت کو مزید فروغ دیں گے اور مشترکہ طور پر کثیرالجہتی تجارتی نظام اور کھلی عالمی معیشت کا تحفظ کریں گے۔ تاکہ ٹھوس تعاون کے نتائج سے دونوں ملکوں کے عوام اور علاقوں کو فائدہ ہو۔
ادھر باکیتزان سگنتا یوف نے کہا کہ قازقستان چین کے ساتھ ترقی کی حکمت عملی کی ہم آہنگی اور زرعی مصنوعات کےبرآمدات میں مزید اضافہ کرنا چاہتا ہے۔ تاکہ باہمی مفادات کا حصول ممکن ہو۔


شیئر

Related stories