چین امید کرنا ہے کہ تمام اقتصادی و تجارتی شراکت دار ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں ، چینی وزارت تجارت

2018-10-12 11:10:49
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn
    

چین تمام اقتصادی و تجارتی شراکت داروں کے  ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا حوا ہشمندہ ے  ، چینی وزارت تجارت

چین تمام اقتصادی و تجارتی شراکت داروں کے  ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھانے کا حوا ہشمندہ ے  ، چینی وزارت تجارت

چین کی وزارت تجارت کے ترجمان گاو فینگ نے گیارہ   تاریخ کو ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ چین کی بیرونی   اقتصادی و تجارتی پالیسی باہمی مفادات اور ون ون کے اصول پر قائم ہے ۔ چین نے پوری   دنیا  کے لئے اپنے دروازے  کھولے ہیں اور عالمی معاشی نظام میں ہم آہنگی پیدا کرنے   کے لئے بھر پور کوشش کی ہے ۔ چین کو امید ہے کہ تمام اقتصادی و تجارتی شراکت دار   چین کے ساتھ مل کر ترقی کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مشترکہ ترقی کریں گے  ، کھلے   پن پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر  کریں  گے اور عالمی معیشت کی ترقی کے لئے مشترکہ   کوشش کریں گے ۔ 
پریس کانفرنس میں پوچھا گیا کہ امریکہ کے ایک سابق رہنمانے اپنی   تقریر میں کہا  کہ چین کی تیز رفتار معاشی ترقی نے امریکہ کی سرمایہ کاری سے فائدہ   اٹھایا ہے ۔ اس  سوال کے جواب میں گاو فینگ نے کہا کہ امریکہ کے اس رہنماکا بیان   امریکہ چین اقتصادی و تجارتی تعاون کے حقائق کو نظر انداز کرنے کے مترادف اور  بے   بنیاد ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سن انیس سو ستاسی کے بعد   سے چین میں  امریکہ کی  سرمایہ کاری کی مالیت چین کی مجموعی بیرونی  سرمایہ کاری کی   مالیت کا چار اعشاریہ صفر چھہ فیصدبنی ہے ۔ یہ سچ ہے کہ امریکہ کی سرمایہ کاری چین   کی معاشی ترقی کے لئے فائدہ مند ہے لیکن چین کی ترقی کا دارومدار بنیادی طور پر چین   کی اصلاحات ، کھلی پالیسی کے نفاذ اور چینی عوام کی جدوجہد پر ہے   ۔ 




شیئر

Related stories