چین کے نوے فیصد سے زائد دیہات اور قصبوں میں ای ایم ایس کی سہولت دستیاب ہے

2018-10-12 11:22:46
شیئر
شیئر Close
Messenger Messenger Pinterest LinkedIn


چین کے نوے فیصد سے زائد دیہات اور قصبوں میں ای ایم ایس کی سہولت دستیاب ہے

چین کے نوے فیصد سے زائد دیہات اور قصبوں میں ای ایم ایس کی سہولت دستیاب ہے


 چین کے اخبار   اکنامک ڈیلی نے قومی پوسٹ بیورو کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ اصلاحات اور اوپن   پالیسی کے نفاذ کے چالیس برسوں کے دوران چین کے ٹیلی مواصلات کے شعبے میں نمایان   تبدیلی آئی ہے ۔ ای ایم  ایس  سروسز کا استعمال لوگوں کے معمولات زندگی کا حصہ بن گیا ہے ۔   اعدادوشمار کے مطابق تاحال چین کےنوے  فیصد سے زائد  دیہات اور قصبوں میں ای ایم   ایس کی سہولت دستیاب ہے ۔ 
چین کے قومی ٹیلی مواصلاتی بیورو کے ترجمان سن ہونگ   یئن نےبتایا کہ ایکسپریس ڈلیوری کا شعبہ مینیوفیکچرنگ کی صنعت ، زرعی پیداوار،روز   مرہ اشیا کی خرید و فروخت ، آن لائن کاروبار اور خوردہ فروشی  سمیت دیگر شعبوں کی   ترقی کے لئے اہم کردار ادا  کر رہا ہے ۔ پچھلے سال ایکسپریس ڈلیوری کے   شعبے  کا  لوگوں کے اخراجات کے اضافے میں تیس فیصد حصہ رہا۔ 


شیئر

Related stories